30 محرم الحرام, 1447 ہجری
ملک و بیرونِ ملک میں
اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے ولے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے پچھلے دنوں ریجن
فارایسٹ کے ملک تھائی لینڈ کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں
مقامی ذمہ داران شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مختلف
امور پر گفتگو کی اور تھائی لینڈ میں سنتوں بھرے اجتماعات کرنے نیز ہفتہ وار رسالہ اور مدنی مذاکرے کی کارکردگی
دینے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے تھائی لینڈ میں
دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شارٹ کورسز کروانے پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔